تیاری کریں .. تیاری کریں .. تیاری کریں .. رمضان آرہا ہے


مصنف : افتخار اسلام

انشا اللہ، کچھ دنوں کے اندر ہم اپنے پسندیدہ اور  بابرکت مہینے "رمضان" سے نوازے جائینگے. اس مہینے میں شیطان قید ہو جاتا ہے اور اللہ کی عبادت کرنا آسان ہوجاتا ہے. کیا آپ اس مہینے کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہے ؟ سوچئے ... پھر سوچئے ... اور پھر سوچیں ..

آخر میں کس تیاری کی بات کر رہا ہوں؟ افطار کے بعد یہاں سے وہاں گھومنے کی تیاری ؟؟ یا دکان یا رمضان ڈسکاؤنٹ کی ؟؟ کیا آپ بھی وہی سوچ رہے ہے ؟؟ مجھے یقین ہے، نہیں ۔۔!  آپ روزہ اور نماز کی تیاری کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ کیا میں صحیح ہوں؟

جی ہاں، بے شک ! ہمیں تیار ہونا ہے اللہ کی عبادت کرنے کے لئے۔. لیکن عبادت کا کیا مطلب ہے؟ کیا صرف روزہ رکھنا، نماز ادا کرنا وغیرہ ہے؟ نہیں، روزہ اور نماز ، دعا عبادت کا صرف ایک حصہ ہیں، لیکن مکمل عبادت نہیں۔

عبادت کا مطلب اللہ کی اطاعت کرنا ہے. جیسا اس کی عبادت کا حق ہے۔ اچھائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا عبادت ہے. کیا اب ہم اس مقدس مہینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں ؟؟؟ ابھی بھی سوچو؟؟

بیکار بات چیت میں ملوث رہنا عبادت نہیں، کسی کو تکلیف دینا بھی عبادت نہیں۔ دراصل، کسی شخص کا دوسرے شخص کو تکلیف دینا، پریشان کرنا اللہ کو پسند نہیں۔ اور اگر ہم کسی روزہ دار کو پریشان کر نگیں تب تو یہ بہت بڑا گناہ ھوگا۔ کیا میں صحیح ہوں؟ اپنی والدہ کو صبح 2 بجے اٹھانا، اپنی عبادت (خاص کر تہجد) چھوڑکر ہمارے لئے سحری تیار کروانا، کیا یہ تکلیف دینا نہیں؟ انکو  اپنی تمام ضروری عبادات، دعا کے قیمتی لمحات چھوڑ کر افطار کے لئے لذیذ پکوانات بنانے زور دینا، کیا یہ تکلیف دینا نہیں؟ ہاں ! بےشک، یہ روحانی تکالیف ہے۔ اور یہ تکلیف مسلسل پورا رمضان جاری رہتی ہے۔

لذیذ کھانا اسلام میں حرام نہیں۔ مگر کھانا کھانے اور مزا کرنے سے کئی زیادہ بہتر عبادت کرنا اور زیادہ سے زیادہ ثواب کمانا ہے ۔ آپ بازار سے مزیدار کھانا لا سکتے ہو اور اپنی ماؤں اور بہنو کو زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے ثواب کمانے میں مشغول رکھ سکتے ہو۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صل الله عليه وسلم نے کہا " آمین "۔ حضرت جبریل علیہ السلام کی بدعا پر، جنہوں نے کہا " لعنت ہے اس شخص پر جسے رمضان کا مہینہ ملے اور وہ اپنی مغفرت نہ کرواسکے۔ "

کیا رمضان تربیت (ٹریننگ) کا مہینہ ہے؟ امید ہے کہ آپ اتفاق رکھتے ہیں .. جی ہاں! رمضان المبارک تربیت (ٹریننگ) کا مہینہ ہے، اس ماہ میں ہم خود کو مکمل طور پر بنا سکتے ہیں. ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت میں مشغول ہونا چاہیے . رمضان المبارک کے بعد بھی ہمیں مزیدار کھانا مل سکتا ہے. لیکن رمضان کے بعد عبادت کا وہ اجر و انعام نہیں مل سکتا جو رمضان میں ملتا ہے. وقت کی قدر کرو اس پہلے کہ گزر جائے . اسلام میں ٹائم پاس کا کوئی تصور نہیں ہے. وقت بہت قیمتی ہے اور اسی کے مطابق اسے استعمال کرنا چاہئے.

اسلامی پروگراموں اور سیمینار میں شامل ہوکر، ہمیں اپنے وقت کا صحیح استعمال کرنے میں مدد ملے گی اور ہمیں بھی کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا.

لہذا، اب یہ بہترین وقت ہے کہ ہم اپنے سیٹ بیلٹ کو مضبوط کریں اور رمضان کا استقبال کرنے کے لئے تیار ہو جائیں. ہم جتنی کرسکتے ہیں زیادہ سے زیادہ عبادت کریں. چلئے زیادہ سے زیادہ علم حاصل کریں. چلئے اس رمضان کو اپنی زندگی کا سب سے بہترین رمضان بنائیں۔ کسے پتہ ہو سکتا ہے یہ ہماری زندگی کا آخری رمضان ہو۔ موت کسی بھی لمحہ ہمارے پاس آ سکتی ہے۔ اس لئے ہمیں مرنے کے بعد ہمارے رب کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ اللہ ہمیں اپنی عبادت کرنے کی قوت عطا کرے اور ہمارے اعمال کو قبول کرے اور ہمیں جہنم کی آگ سے بچائے۔۔ آمین۔۔


Read Articles on Ramadan in English, Hindi and Urdu

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.