والینٹائن ہفتہ۔ اے نوجوان ! تم کہاں جارہے ہو ؟


ممکن ہے ،آپ نے شاید ابھی نوجوانی میں قدم رکھا ہو یا نوجوانی کی ایک عمر گزار چکے ہو، آپ شاید اسکول گئے اور کالج کی کچھ زندگی بھی دیکھ چکے ہو، لہذا ہو سکتا ہے شاید زندگی کے اصل مقصد سے توجہ ہٹ گئ ہو۔ آپ دنیا کے اس جھوٹے گلیمر میں کھوجانے کے لئے پیدا نہیں ہوئے، آپ یہاں اللّه کی طرف سے امن اور انصاف کی قیادت قائم کرنے کے لئے آے ہو۔

اگر آپ والینٹائن ہفتہ کا جشن مناتے ہیں یا اسکا ایک حصّہ بھی بنتے ہیں چاہے کسی بھی طریقے سے۔ تو پھر میں آپ کو نبی ﷺ کی بات یاد دلانا چاہونگا جسمیں انہوں نے فرمایا تھا کہ " ابن آدم قیامت کے دن اپنی جگہ سے حل نہ سکے گا جب تک کہ 5 چیزوں ک بارے میں پوچھا نا جائیگا، زندگی کے بارے میں اس نے کیا کیا ، جوانی کے بارے میں اسے کہاں برباد کیا، اسکے مال کے بارے میں کہا سے کمایا اور کہاں خرچ کیا اور علم پر کتنا عمل کیا ( ترمزی-1969)۔ جب تک آپ اپنی جوانی کے بارے میں جواب نہ دینگے تب تک آپ کے قدم حل بھی نہ سکیں گے۔

اللہ سے خوف کریں اور ہمارے کیمپس میں داخل ہونے والے برائیوں سے دور رہیں. بہتر تعلیم حاصل کریں، اپنے خواب پر توجہ دیں اور روزی کو حلال طریقے سے کمانے کی کوشش کریں۔ کیونکہ یہ اللہ ہے جو سب سے بہتر فراہم کرنے والا ہے، تو اللہ کی طرف سے مقرر کی ہوئی حدود سے تجاوز نہ کرو۔

یہی وہ عمر ہے جہاں آپ کو پابندیاں محسوس ہوتی ہیں، آپ سمجھتے ہیں کہ ہم آپ کے پروں کو کاٹنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ آپ پرواز نہ کرسکیں. یاد رکھیں! میرے عزیز بھائیوں اور بہنوں، یہ وہی عمر ہے جسے ہم پہلے ہی گزار چکے ہے. ،ہم آپ کے پروں کو کاٹنے کی کوشش نہیں کرتے ، بلکہ ہم آپ کو نظم و ضبط بتا رہے ہیں .ہم آپ کی صحیح طریقے سے رہنمائی کر رہے ہیں تاکہ آپ اعلی سے اعلی پرواز کرسکیں اور کامیاب ہو جائیں اور زندگی سے آگے اپنے خوابوں کو حاصل کریں۔ 

میں آپ کو محمد بن قاسم کی یاد دلاتا ہوں، جو صرف 16 سال کےتھے جب وہ آرمی جنرل بن گئے اور 715 عیسوی صدی میں 20 سال کی عمر میں انتقال کر گئے. ہمیں نبی صلی اللہ علیہ وآله وسلم کے طریقے کو پھر سے زندہ کرنے کی اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک رول ماڈل بننے کی ضرورت ہے. یاد رکھیں، یہ زندگی آپ کے پاس اللہ کی ملکیت ہے اور ہمیں اس کے بارے میں جواب دینا پڑے گا، کہیں اس نام نہاد گلیمرس دنیا کے جال میں گر کر اپنی جوانی کو برباد نہ کردیں. اللہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کو اس دنیا اور آخرت میں کامیاب کرنا چاہتا ہے. سخت محنت کرو اور گناہوں سے دور رہو ، چاہے وہ چھوٹا سا ہی کیوں نہ ہو۔


Read in: English | Hindi | Kannada

کوئی تبصرے نہیں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.