غير محرم کو عید کی مبارکباد دینا: کیا یہی حاصل کیا ہم نے رمضان میں؟
( افتخار اسلام )
عید خوشی و مسرت کا دن ہے ۔یہ اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرنے کا دن ہے کہ اسنے ہمیں یہ موقع دیا اور بے حساب برکتیں دی۔ پورا رمضان ہم اپنے آپ کی تربیت کرنے میں گزارتے ہیں، مگر آخر میں جب شیطان چھوٹ جاتا ہے ہم عید کے نام پر واپس اپنی اسی حالت میں آجاتے ہیں۔
یاد رکھو! اللہ ہمیں ہر حال میں آزماتا ہے چاہے ہم خوشی اور جشن میں کیوں نہ ہو، ہمیں نعمتوں میں بھی اللہ تعالٰی کے احکامات کو نہی بھولنا چاہئے ہمیں منافقین میں سے نہی ہونا چاہئے ۔
یہ بات لکھتے ہوئے سخت تکلیف ہورہی ہے کہ ہمارے بھائی جو صرف اسلام کے لئے کام کر رہے ہیں وہ اس فتنہ کا ایک حصہ ہے، ہم خاص ذاتی طور پر اپنی غیر محرم بہنو کو میسج، کال،اور میلس کے ذریعہ عید کی مبارکباد دیتے ہیں۔
کیا یہی حاصل کیا ہم نے رمضان المبارک کے مہینے میں؟ ہم بڑے بڑے مجموعہ میں بیان کرتے ہیں، اسلام کے نام پر لکھتے ہیں اور قرآن و احادیث بھی بھیجتے ہیں، مگر کیا ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ ہم خود اس پر کتنا عمل کر رہے ہیں؟
کیا یہ ضروری ہے کہ ہم غیر محرم بہنو کو ذاتی طور پر عید کی مبارکباد دیں؟ کیا ہم وہ قرآن و احادیث کی باتیں بھول گئے جو ہم بھیجتے، جس پر مضمون لکھتے اور بیانات میں بولتے ہیں؟ اب وقت اچکا ہے کہ ہم اپنے آپ کو بدلیں "تم تب تک لوگوں کو بدل نہیں سکتے جب تک کے خود نہ بدلو"۔
یہاں تک کہ ہماری بہنیں بھی شیطان کے جال میں پھنسی ہیں۔ رشتہ داری کے نام پر اپنے غیر محرم بھائیو ( خالہ زاد،چچازاد، مامو زاد،پھوپھی زاد بھائی)، دوستوں وغیرہ کو مبارکباد دیتی ہیں، ان کے ساتھ ہنسی مذاق کرتی ہیں، اکیلے وقت گزارتی ہیں،حد یہ ہے کہ عیدی کی مانگ کرتی ہیں۔ اور رشتہ داری کو برقرار رکھنے کے نام پر اتنا گھٹیا بہانہ ہوتا ہے کہ" ارے! یہ تو میرا بھائی ہے،ہم بچپن سے ساتھ کھیل کود کر بڑے ہوئے ہیں، میں اس سے کیسے پردہ کرسکتی ہوں؟" "ارے مبارکباد دینے میں کیا برائی ہے؟ " یادرکھو! پردہ حیاء کا ایک حصہ ہے ۔
اگر آپ دین و اسلام کے لئے کام کر رہے ہو تو آپ دوسروں کے لئے مثالی شخصیت (نمونہ) ہو، بہت سے لوگ آپ کے نقشِ قدم پر چلیںنگے، کیونکہ وہ آپ کو صاحبِ علم سمجھتے ہیں، وہ آپکی پوشیدہ طور پر پیروی کرتے ہیں۔ جب وہ آپکو قرآن و سنت کے خلاف کوئی کام کرتے دیکھتے ہیں تو نادانی میں وہ بھی اسی پر عمل کرتے ہیں۔
اللہ تعالٰی قرآن میں فرماتے ہیں: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللَّهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ.
اے ایمان والو ایسی بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں ہو ، اللہ کے نزدیک یہ بات بہت ناراضی کی ہے کہ ایسی بات کہو جو کرتے نہیں۔ (سورہ صف:2-3)
Betway - Online Casino - Cadengo di Indonesia
جواب دیںحذف کریںDeposit at Betway Casino, one of the 1xbet leading online casino 제왕카지노 in Indonesia. Enjoy the best 온카지노 gaming experience in Southeast Asia,